Advertisement
Advertisement
محاورےمعانیجملے
خون سفید ہونامحبت نہ ہوناامجد نے ارشد کے ساتھ کیا کیا! اس کا تو خون سفید ہوگیا ہے۔
خدا لگتی کہناسچی بات کہناوہ تو خدا لگتی کہتے ہیں کسی کو برا لگے یا بھلا۔
خدا واسطے کی دشمنیبیکار کی دشمنیتمہیں خواہ مخواہ مجھ سے خدا واسطے کی دشمنی ہے۔
خیالی پلاؤ پکانانہ ہونے والی بات کرناجب تمہاری جیب میں مال نہیں ہوتا تو خیالی پلاؤ کیوں پکاتے ہو؟
خدا سے لو لگاناخدا سے محبت کرناصوفی لوگ خدا سے لو لگائے ہوتے ہیں۔
خاک اڑانابد نام کرناجب خاک اڑائی ہم نے تو وہ خاک ہو گیا۔
خاک ہونامٹی میں ملناخاک ہو کر بھی ہم تمہیں یاد کریں گے۔
خاک چھانناآوارہ گردی کرنانوکری کے لیے میں نے کہاں کہاں کی خاک نہ چھانی۔
خون جگر پیناغم کھانامیں ایسے دور سے گزر رہا ہوں کہ کچھ نہ پوچھو سمجھ لو خون جگر پی رہا ہوں۔
خون خشک ہوناڈر جانامیری شکل دیکھتے ہی اس کا خون خشک ہو گیا۔
خالہ جی کا گھرآسان کامامتحان میں پاس ہونا کوئی خالہ جی کا گھر نہیں ہے۔
خدا خدا کرکےبہت مشکل سےخدا خدا کر کے شاعر صاحب سے خلاصی پائی ورنہ میرا دماغ چاٹتے رہتے۔

Advertisement