Urdu Notes Class 6th | ہمارے ایک مشہور سائنسدان

0
  • کتاب” اپنی زبان “برائے چھٹی جماعت
  • سبق نمبر17: مضمون
  • سبق کا نام: ہمارے ایک مشہور سائنسدان

خلاصہ سبق:

سبق ” ہمارے ایک مشہور سائنسدان” میں ہندوستان کے مشہور سائنسدان میگھ نا دسا کے بارے میں معلومات بیان کی گئی ہیں۔ 1905 میں بنگال کو برطانوی حکومت نے دو حصوں مشرقی اور مغربی بنگال میں تقسیم کیا۔اس وقت میگھ نادسا سکول میں پڑھنے والے بارہ سالہ لڑکے تھے۔ انھیں تقسیم بنگال پہ بہت غصہ آیا۔

انگریز گورنر کی آمد کے لیے سکول میں سب بچوں کو تاکید کی گئی کہ وہ گورنر کے استقبال کے لیے لازمی سکول آئیں میگھ نا دساہا اوران کے دوستوں نے اپنے غم وغصے کا اظہار کرنے کے لیے تاکید کے با وجود سکول سے چھٹی کر لی۔انگریز گورنر کے استقبال والے روز سکول نہ آنے پہ میگھنا ساہا کا نہ صرف سکول کے رجسٹر سے نام خارج کر دیا گیا بلکہ ان کا وظیفہ بھی بند کر دیا گیا۔

وطن پرستی اور قربانی کا یہ جذبہ ہمشہ ان میں موجود رہا۔ آزاد ہندوستان میں انھیں نہ صرف ایک بلند مرتبہ سائنس دان کا مرتبہ ملا بلکہ انھوں نے غریبوں کی فلاح کے لیے بھی بہت کام کیا۔میگھنا دساہا کے والد کی ایک معمولی پرچون کی دوکان تھی۔ جس سے گھر کا خرچ چلانا بھی مشکل تھا۔اس لیے وہ چاہتے تھے کہ ان کا پانچواں بچہ میگھنا پڑھائی کی بجائے کچھ کما کر گھر کا خرچ چلانے میں ان کا ہاتھ بٹائے۔

مگر میگھنا دسایا کے استادوں کا کہنا تھا کہ وہ بہت ذہین اور ہونہار طالب علم ہے اس لیے ان کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ آخر انھیں گاؤں سے دور ایک بورڈنگ اسکول میں داخل کروا دیا گیا۔تعلیم مکمل کرنے کے بعد آپ کلکتہ یونیورسٹی کے سائنس کالج میں فزکس کے لیکچرار مقرر ہوئے۔ جہاں انھوں نے فزکس کے موضوعات پر بہت سی کتابیں پڑھیں اور پڑھائیں۔لیکچر کے لیے نوٹس بنانے کے دوران انھیں ایسٹرو فزکس کے حوالے سے مشکلات پیش آئیں۔

ایسٹرو فزکس پر تحقیق اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے میگھنا دسایا کا نام دنیا بھر میں مشہور ہوا۔ایسٹرو فزکس میں ستاروں کی نوعیت ، ان کی گرمی، ان کی اندرونی بناوٹ اور وہ کن کن چیزوں سے مل کر بنے ہیں اس کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ آپ نے پچیس سال کی عمر میں اس حوالے سے سائنس کی دنیا میں قابل قدر کام کیا۔سائنس کے میدان میں کام کرنے کے علاوہ میگھنا نے بطور سماجی کارکن بھی خدمات سر انجام دیں۔ انھوں نے سیکاب زدہ لوگوں کو راحت پہنچانے اور سیلاب کیوں اور کیسے آتے ہیں اور ان پر کیسے قابو پایا جا سکتا ہے اس حوالے سے بہت سے دریاؤں اور وادیوں کے لیے منصوبے تجویز کیے۔16فروری 1956ء کو اس مایہ ناز شخصیت کا انتقال ہوا۔

سوچیے اور بتایئے:

بنگال کو برطانوی حکومت نے کب اور کتنے حصوں میں تقسیم کیا تھا؟

1905 میں بنگال کو برطانوی حکومت نے دو حصوں مشرقی اور مغربی بنگال میں تقسیم کیا۔

انگریز گورنر کی آمد پر میگھ نا دساہا اوران کے دوستوں نے اپنے غم وغصے کا اظہار کس طرح کیا؟

انگریز گورنر کی آمد کے لیے سکول میں سب بچوں کو تاکید کی گئی کہ وہ گورنر کے استقبال کے لیے لازمی سکول آئیں میگھ نا دساہا اوران کے دوستوں نے اپنے غم وغصے کا اظہار کرنے کے لیے تاکید کے با وجود سکول سے چھٹی کر لی۔

میگھنا ساہا کا وظیفہ کیوں بند ہو گیا تھا؟

انگریز گورنر کے استقبال والے روز سکول نہ آنے پہ میگھنا ساہا کا نہ صرف سکول کے رجسٹر سے نام خارج کر دیا گیا بلکہ ان کا وظیفہ بھی بند کر دیا گیا۔

میگھنا دساہا کے والد انھیں کیوں نہیں پڑھانا چاہتے تھے؟

میگھنا دساہا کے والد کی ایک معمولی پرچون کی دوکان تھی۔ جس سے گھر کا خرچ چلانا بھی مشکل تھا۔اس لیے وہ چاہتے تھے کہ ان کا پانچواں بچہ میگھنا پڑھائی کی بجائے کچھ کما کر گھر کا خرچ چلانے میں ان کا ہاتھ بٹائے۔

میگھنا دسایا کا نام دنیا بھر میں کس کام کی وجہ سے مشہور ہوا؟

ایسٹرو فزکس پر تحقیق اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے میگھنا دسایا کا نام دنیا بھر میں مشہور ہوا۔

میگھنا دساہا کے استادوں نے ان کی تعلیم کو جاری رکھنے کی کیا وجہ بتائی ؟

میگھنا دسایا کے استادوں کا کہنا تھا کہ وہ بہت ذہین اور ہونہار طالب علم ہے اس لیے ان کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

تعلیم مکمل کرنے کے بعد میگھ نادساہا فزکس کے لکچر رکہاں مقرر ہوۓ؟

تعلیم مکمل کرنے کے بعد آپ کلکتہ یونیورسٹی کے سائنس کالج میں فزکس کے لیکچرار مقرر ہوئے۔

ایسٹروفزکس میں کن چیزوں کا مطالعہ کیا جا تا ہے؟

ایسٹرو فزکس میں ستاروں کی نوعیت ، ان کی گرمی، ان کی اندرونی بناوٹ اور وہ کن کن چیزوں سے مل کر بنے ہیں اس کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔

سائنس کے میدان میں کام کرنے کے علاوہ میگھنا دساہانے اور کیا کیا اہم کام کیے؟

سائنس کے میدان میں کام کرنے کے علاوہ میگھنا نے بطور سماجی کارکن بھی خدمات سر انجام دیں۔ انھوں نے سیکاب زدہ لوگوں کو راحت پہنچانے اور سیلاب کیوں اور کیسے آتے ہیں اور ان پر کیسے قابو پایا جا سکتا ہے اس حوالے سے بہت سے دریاؤں اور وادیوں کے لیے منصوبے تجویز کیے۔

دیے ہوئے الفاظ کو جملوں میں استعمال کیجیے:

وطن پرستی وطن پرستی وطن سے شدید محبت کا جذبہ ہے۔
ہونہار ہماری جماعت میں کئی ہونہار طالب علم ہیں۔
مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر اہم مسئلہ ہے۔
نوعیت مہنگائی آج کے دور کا سنگین نوعیت کا مسئلہ ہے۔
موضوع آج کی تقریب کا موضوع کیا ہے؟
منصوبہ ملکی مسائل کو حل کرنے کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کی ضرورت ہوتی ہے۔

واحد سے جمع اور جمع سے واحد بنائیے:

واحد جمع
حکومت حکومتیں
حصہ حصوں
موقع مواقع
دوست دوستوں
قیمت قیمتیں
قربانی قربانیوں
قوم اقوام
استاد استادوں

ان لفظوں کے متضاد لکھیے:

نوجوان بوڑھا/بزرگ
دوست دشمن
آزاد غلام
بھلائی برائی
محبت نفرت
اندرونی بیرونی
گرمی سردی