خطوطِ غالب

0
  • سبق : خطوطِ غالب
  • مصنف : غالب
  • ماخوذ : غالب کے خطوط

۱) مندرجہ ذیل سوالات کے مختصر جواب تحریر کیجیے :

(الف) مرزا غالب نے میر مہدی حسین مجروح کو خط ، بیرنگ کیوں بھیجا؟

جواب : مرزا غالب نے میر مہدی حسین مجروح کو خط ، بیرنگ اس لیے بھیجا کیونکہ ان کے پاس نہ کاغذ تھا اور نہ ٹکٹ۔

(ب) مرزا غالب نے میر مہدی مجروح کو خط کب لکھا؟

جواب : مرزا غالب نے میر مہدی مجروح کو خط سہ شنبہ ۸ نومبر، صبح کے وقت جس کو عوام بڑی فجر کہتی ہے، لکھا۔

(ج) کون سی دو چیزوں پر محصول وصول نہیں کیا جاتا تھا ؟

جواب : اناج اور اُپلے پر محصول وصول نہیں کیا جاتا۔

(د) مرزا غالب نے کتابوں پر کیا راۓ دی ہے؟

جواب : مرزا غالب نے کہا کہ مطبع آگرہ سے کتابوں کا حال تم خود دریافت کرلینا۔ میرے کہنے اور لکھنے کی کیا حاجت۔

(ہ) تفتہ نے غالب کو خط کہاں سے لکھا تھا؟

جواب : تفتہ نے غالب کو خط سکندرآباد سے لکھا تھا۔

۲) درست جواب پرنشان ( ✅ ) لگایئے:

(الف) میر مجروح کے محل میں کس کی بیٹی کی پیدائش کا ذکر ہے؟
میر مجروح
شاه محمد عظیم
میر نصیر الدین ✓
میرن

(ب) ’’پون ٹوٹی‘‘ ( چنگی ) کس چیز پر معاف تھی؟
تر کاری اور پھل
اناج اور اپلے ✓
غلہ اور تر کاری
پھل اور اپلے

(ج) مرزا غالب کو تفتہ کا خط کہاں سے آنا تھا ؟
کلکتہ
کول ✓
آگرہ
سکندرآباد

(د) کس شخص نے کتابوں کی شیرازہ بندی کے بارے میں مرزا کو خط لکھا تھا؟
تفتہ
میران
میر مہدی مجروح
شیونرائن ✓

(ہ) دوسرے خط کے مطابق مرزا غالب کو کتنی کتابیں موصول ہوئیں؟
بیس
تیس
تینتیس ✓
تینتالیس

(و) مرزا غالب نے تفتہ کو دوسرا خط کب لکھا؟
۳۔ نومبر ۱۸۵۸ء
۱۳۔نومبر ۱۸۵۷ء
۱۳۔نومبر ۱۸۵۸ء ✓
۲۳ ۔نومبر ۱۸۵۸ء

۳) ’’خطوط غالب‘‘ کے متن کو ذہن میں رکھ کر درست یا غلط پرنشان ( ✔) لگائیں :

  • (الف) مرزا غالب نے میر نصیر الدین کو بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد دی ۔درست ✓ \ غلط
  • (ب) تیسرے خط میں دارالبقا کے فنا ہونے کی خبر دی گئی ہے۔ درست✓ \ غلط
  • (ج) مرزا غالب نے تفتہ کو پہلا خط لکھا تو تفتہ کول میں تھے۔ درست \ غلط✓
  • (د) مرزا غالب کو کتابیں۱۲۔نومبر ۱۸۵۸ء کو ملیں۔درست ✓ / غلط
  • (ہ) دوسرے خط میں دلی کے خاک نشینوں سے مراد خود مرزا غالب کی ذات ہے۔ درست ✓ \ غلط

۵) کالم (الف) کے الفاظ کالم (ب) سے ملائیں :

کالم (الف)

پہلا خط، شیونرائن، دوسرا خط ،دارالبقا ، غالب کے خطوط ، بیٹی کا قدم مبارک

کالم (ب)

میر مهدی حسین مجروح، میر نصیر الدین، خلیق انجم، کتابوں کی شیرازہ بندی، فنا ، ہر گوپال تفتہ

کالم (ج)

پہلا خط ہر گوپال تفتہ
شیونرائن کتابوں کی شیرازہ بندی
دوسرا خط میر مهدی حسین مجروح
دارالبقا فنا
غالب کے خطوط خلیق انجم
بیٹی کا قدم مبارک میر نصیر الدین

۶) مندرجہ ذیل پر اعراب لگایئے :

مَجرُوح، تَفتَه، مُجَتہدالعَصْر، بَرخُوردَار، تحوِیل