Urdu Notes For Class 8th NCERT Syllabus | مہاتما گاندھی کی آپ بیتی

0
  • کتاب”اپنی زبان”برائے آٹھویں جماعت
  • سبق نمبر15:آپ بیتی
  • مصنف کا نام: مہاتما گاندھی (مترجم عابد حسین)
  • سبق کا نام:وطن کی طرف واپسی

مہاتما گاندھی کی آپ بیتی کا خلاصہ

یہ سبق مہاتما گاندھی جی کی آپ بیتی سے لیا گیا ہے۔ جس میں گاندھی جی نے اپنے ایک سفر کی داستان کو بیان کیا ہے جب انھیں جنوبی افریقہ میں آئے تین سال ہو چکے تھے یہاں ان کی وکالت بھی خاصی اچھی چل رہی تھی۔چھ ماہ کے لیے انھوں نے وطن واپس جانے کی اجازت مانگی تا کہ یہاں مستقل سکونت کے انتظامات کر سکیں۔

ان کے پیچھے کانگریس اور تعلیمی جماعت کے انتظامات کو کون سنبھالے گا اس کے لیے انھوں نے آدم جی میاں خاں کو سیکرٹری کے انتظامات سونپے۔1896ء کے وسط میں جس جہاز سے وہ کلکتہ جارہے تھے اس میں مسافروں کی تعداد بہت کم تھی۔یہاں ان کی دوستی دو انگریز مسافروں سے ہوئی۔ان میں سے ایک سے ان کی اچھی جان پہچان ہوگئی ساتھ میں شطرنج بھی کھیلا کرتے تھے۔ جہاز کے ڈاکٹر نے انھیں تامل سیکھنے کی کتاب دی تو وہ ساتھ میں اردو زبان کا درس بھی لینے لگے۔

ایک انگریز افسر بھی ان کے ساتھ اردو سیکھنے لگا۔گاندھی جی نے اردو سیکھنے کے لیے جہاز میں سے ایک تیسرے درجے کے مسافر سے مدد لی۔ اردو حروف پہچاننے میں ان کو دقت ہوتی مگر تامل میں خاصی ترقی کر لی۔جو تھوڑی بہت تامل اور اردو انھیں آتی ہے انھوں نے جیل میں ہی سیکھی۔ جنوبی افریقہ کے لوگوں نے ان سے بہت محبت کا اظہار کیا۔

جنوبی افریقہ کی یہ لڑائی یہاں کےانہی ان پڑھ سپاہیوں اور غریب لوگوں کے لیے تھی۔ یہاں کے لوگ ٹوٹی پھوٹی ہندوستانی اور انگریزی بول لیتے تھے۔ لیکن گاندھی جی تامل اور تیلگو سیکھ کر ان کی محبت کا معاوضہ ادا کرنا چاہتے تھے۔ چوبیس گھنٹے کا یہ خوشگوار سفر کلکتہ جا کر ختم ہوا تھا۔

سوچیے اور بتایئے:

گاندھی جی جنوبی افریقہ میں کیا کام کرتے تھے؟

گاندھی جی جنوبی افریقہ میں وکالت کرتے تھے۔

جہاز کے سفر میں گاندھی جی کی کن لوگوں سے دوستی ہوئی؟

جہاز کے سفر میں گاندھی جی کی دوستی دو انگریز مسافروں سے ہوئی۔

گاندھی جی نے اردو زبان سیکھنے کے لیے کس سے مدد لی؟

گاندھی جی نے اردو سیکھنے کے لیے جہاز میں سے ایک تیسرے درجے کے مسافر سے مدد لی۔

جنوبی افریقہ کی لڑائی کن لوگوں کے لیے تھی؟

جنوبی افریقہ کی لڑائی یہاں کے ان پڑھ سپاہیوں اور غریب لوگوں کے لیے تھی۔

خالی جگہ کو صحیح لفظوں سے بھریے:

  • میری وکالتاچھیخاصی چلتی تھی۔
  • یہاں کے ہندوستانیوں کو ہمدرد بناؤں تو کچھ قومی خدمت ہو جائے گی۔
  • جنوبی افریقہ کے ہندوستانیوں میںعزت کی نظر سے دیکھے جاتے تھے۔
  • میرا ایک انگریز دوست بھی میرے ساتھ اردو پڑھتا تھا۔
  • مجھے امید تھی کہ ہندوستان پہنچنے کے بعد بھی یہ مطالعہ جاری رکھ سکوں گامگر یہ بالکل ناممکن تھا۔
  • غریبوں کے لیے یہ لڑائی تھی اور غریب ہی اس میں دل و جان سے شریک تھے۔

نیچے دیے ہوئے لفظوں کو جملوں میں استعمال کیجیے۔

عزت ہمیں ہمیشہ بڑوں کی عزت کرنی چاہیے۔
اخلاق حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا اخلاق امت مسلمہ کے لیے عملہ نموننہ ہے۔
عزیز مجھے میرے گھر والے بہت عزیز ہیں۔
عقیدت مزار پر عقیدت مندوں کا ہجوم تھا۔
خوشگوار اپنی دوست کو طویل عرصے بعد سامنے دیکھ کر نازش خوشگوار حیرت کا شکار ہو گئی۔
معاوضہ آپ نل ٹھیک کرنے کا کتنا معاوضہ لیں گے؟

واحد سے جمع اور جمع سے واحد بنائیے۔

واحد جمع
تاجر تاجروں
کارکن کارکنان
ہم وطن ہم وطنوں
نقصان نقصانات
اختیار اختیارات
خیال خیالات
امید امیدیں

پڑھیے سمجھیے اور لکھیے۔

  • اقبال گھر سے آیا۔
  • اکرم نے سبق یاد کیا۔
  • اوپر کے جملوں میں “سے” اور “نے” استعمال ہوئے ہیں۔ وہ لفظ جس سے جملے بنتے ہیں حرف جار کہلاتے ہیں۔پانچ جملے اس سبق سے چنیے جن میں حرفِ جار استعمال ہوا ہو۔
  • غریبوں کے لیے یہ لڑائی تھی اور غریب ہی اس میں دل و جان سے شریک تھے۔
  • جنوبی افریقہ کے ہندوستانیوں میںعزت کی نظر سے دیکھے جاتے تھے۔
  • ان میں سے اکثر لوگ مرد ہوں یا عورت ان پڑھ تھے۔
  • جو تھوڑی بہت تامل اور اردو مجھے آتی ہے میں نے جیل میں ہی سیکھی۔
  • تامل میں میں نے خاصی ترقی کی۔