Advertisement
Advertisement

غزل

شغل بہتر ہے عشق بازی کا
کیا حقیقی و کیا مجازی کا
ہر زباں پر ہے مثلِ شانہ مُدام
ذکر تجھ زُلف کی درازی کا
آج تیری بھواں نے مسجد میں
ہوش کھویا ہے ہر نمازی کا
گر نہیں رازِ عشق سوں آگاہ
فخر بے جا ہے رازی کا
اے ولی! سرو قد کو دیکھوں گا
وقت آیا ہے سرفرازی کا

تشریح

پہلا شعر

شغل بہتر ہے عشق بازی کا
کیا حقیقی و کیا مجازی کا

اس شعر میں صوفیانہ خیالات کا اظہار ہوا ہے۔شاعر کہتا ہے کہ عشق کا شغل، محبت کا کام دراصل سب سے بہتر کام ہے۔وہ عشق چاہے عشقِ حقیقی ہو یا عشق مجازی بھی یعنی اس کے بندوں سے عشق بھی اور دراصل اس تک پہنچانے کا ایک زینہ ہے۔

Advertisement

دوسرا شعر

ہر زباں پر ہے مثلِ شانہ مُدام
ذکر تجھ زُلف کی درازی کا

شاعر کہتا ہے کہ اے محبوب تمہاری زُلفیں بہت دراز ہیں اور کنگی کی زبان کی طرح جو ہر وقت تمہاری زُلفوں میں رہتی ہے، ہر کسی کی زبان پر ہمیشہ تمہاری زُلفوں کی درازی کا تذکرہ رہتا ہے۔

تیسرا شعر

آج تیری بھواں نے مسجد میں
ہوش کھویا ہے ہر نمازی کا

شاعر کہتا ہے کہ اے میرے محبوب تیری بھویں چونکہ مسجد کی محراب کی طرح ہیں۔ لہذا نماز ادا کرنے گئے لوگوں کی نظر جب محراب پر پڑی تو انھیں تمہاری محراب نما بھویں یاد آگئیں اور وہ اپنا ہوش و حواس کھو بیٹھے۔اور اس طرح ان کی نماز خطا ہوگی۔

Advertisement

چوتھا شعر

گر نہیں رازِ عشق سوں آگاہ
فخر بے جا ہے رازی کا

شاعر کہتا ہے کہ اگر کوئی عاشق کے رازوں سے آگاہ نہیں ہے، آشنا نہیں ہے تو اس کو اہلِ ایران ہونے کا فخر زیب نہیں دیتا۔ اس کا شہر ایران سے ہونے کا فخر بے جا ہے۔

Advertisement

پانچواں شعر

اے ولی! سرو قد کو دیکھوں گا
وقت آیا ہے سرفرازی کا

مقطع میں شاعر کہتا ہے کہ اے وؔلی آج اس قدر محبوب کے دیدار ہوں گے چونکہ عاشق کے لیے اس سے بڑا کوئی اعزاز نہیں ہوسکتا ہے۔لہذا وہ کہتا ہے کہ آج سرفرازی کا وقت آگیا ہے اس دراز قد محبوب کے دیدار ہوں گے۔

Advertisement

Advertisement