Back to: Urdu Naat Lyrics
وہ جس کے لئے محفل کونین سجی ہے فردوس بریں جس کے وسیلے سے بنی ہے وہ ہاشمی مکّی مدنیُ العربی ہے وہ میرا نبی ، میرا نبی ، میرا نبی ہے |
احمد ہے محمد ہے وہی ختم ِ رُسل ہے مخدوم و مربّی ہے وہی والئ کل ہے اُس پر ہی نظر سارے زمانے کی لگی ہے وہ میرا نبی ، میرا نبی ، میرا نبی ہے |
والشمس ضحٰی چہرۂ انور کی جھلک ہے والیل سجیٰ گیسوئے حضرت کی لچک ہے عالم کو ضیاء جس کے وسیلے سے ملی ہے وہ میرا نبی ، میرا نبی ، میرا نبی ہے |
اللہ کا فرماں الم نشرح لک صدرک منسوب ہے جس سے ورفعنا لک ذکرک جس ذات کا قرآن میں بھی ذکر جلی ہے وہ میرا نبی ، میرا نبی ، میرا نبی ہے |
مُزّمل و یٰسین و مدّثر و طٰہٰ کیا کیا نئے القاب سے مولا نے پکارا کیا شان ہے اس کی کہ جو اُمّی لقبی ہے وہ میرا نبی ، میرا نبی ، میرا نبی ہے |
وہ ذات کہ جو مظہر لو لاک لما ہے جو صاحب رفرف شب معراج ہوا ہے اسرا میں امامت جسے نبیوں کی ملی ہے وہ میرا نبی ، میرا نبی ، میرا نبی ہے |
کس درجہ زمانے میں تھی مظلوم یہ عورت پھر جس کی بدولت ملی اسے عزت و رفعت وہ محسن و غم خوار ہمارا ہی نبی ہے وہ میرا نبی ، میرا نبی ، میرا نبی ہے |
