یا رب در سرکار کا دربان بنادے

0
یا رب در سرکار کا دربان بنا دے
مجھ جیسے گداگر کو بھی سلطان بنا دے
خالی ہے میرا ہاتھ بہت دور ہے طیبہ
اس منزل دشوار کو آسان بنا دے
مصروف رہو صبح و شام نعت نبی میں
دھڑکن کو قلم،دل کو قلمدان بنا دے
اے ملت اسلام کے بھٹکے ہوئے لوگو!
اللہ ہمیں صاحب ایمان بنا دے
انصار و مہاجر کی طرح مل کر رہیں ہم
ایک بار پھر انسان کو انسان بنا دے
شیطان کے دھوکے میں پھنسےہوئے ہم
اللہ ہمیں شیطان کے دھوکے سے بچا دے
پڑھنے کی دے توفیق مسلمان بچوں کو
اللہ انہیں حافظ قرآن بنا دے
یا رب در سرکار کا دربان بنا دے
مجھ جیسے گداگر کو بھی سلطان بنا دے