مجھے آپ نے بلایا یہ کرم نہیں تو کیا ہے

0
مجھے آپ نے بلایا یہ کرم نہیں تو کیا ہے
مرا مرتبہ بڑھایا یہ کرم نہیں تو کیا ہے۔۔۔!!!

میں غموں کی دھوپ میں جب ترا نام لےکے نکلا
ملا رحمتوں کا سایہ یہ کرم نہیں تو کیا ہے۔۔۔!!!

مجھے وقف ذکر کر کے میری روح میں اتر کے
مرے دل کو دل بنایا یہ کرم نہیں تو کیا ہے۔۔۔!!

یہ شرف بڑا شرف ہے مرا رخ تیری طرف ہے
مجھے نعت گو بنایا یہ کرم نہیں تو کیا ہے۔۔۔!!!

مجھے حوصلہ وہ بخشا ترے قرب کے یقیں بے
میں غموں میں مسکرایا یہ کرم نہیں تو کیا ہے۔۔۔!!!

میں بھٹک کے رہ گیا تھا کہیں اور بہہ گیا تھا
مجھے راستہ دکھایا یہ کرم نہیں تو کیا ہے۔۔۔!!!

سر مصطفٰی سے انجم میں خود آ گیا مگر دل
کبھی لوٹ کر نہ آیا یہ کرم نہیں تو کیا ہے