نظم ”زندگی“

0
نظم ”زندگی“
اے زندگی تیرا شکریہ
کبھی خوشیوں کا آنا
کبھی خوشیوں کا کھو جانا
کبھی ہنسنے کی وجہ بننا
کبھی رونے کی وجہ بننا
زندگی تیرا شکریہ

منزلیں ڈھونڈنا
منزلیں پانا
منزلوں کو پانے کی خواہش میں
خود ایک منزل بن جانا
نہ راستے ملے نہ منزلیں ملیں
ملے تو صرف کانٹے
میٹھا میٹھا درد ان کانٹوں کا
زندگی تیرا شکریہ

بکھرے جو کبھی خواب جڑ نہ پائے
تسبیح کے دانوں کی طرح بکھر کر گرنا
گر کبھی جو اٹھ نہ پاؤں
زندگی تیرا شکریہ

ہزاروں خواہشیں، ہزاروں حسرتیں
میں چلی ان حسرتوں کی تکمیل کو
خواب دیکھنا، خواہش رکھنا
خوابوں کا بکھرنا، خواہشوں کا ٹوٹنا
کبھی جو رولایا زندگی
میرا مقدر یوں بنایا
اے زندگی تیرا شکریہ
اے زندگی تیرا شکریہ