Letter To Municipal Corporation Regarding Cleanliness in Urdu

بخدمت جناب میئر صاحب کراچی مونسپل کارپوریشن پاکستان

جناب عالی!

گزارش ہے کہ ہمارے محلہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں صفائی کی حالت از حد خراب ہوچکی ہے پچھلے چند روز سے خاکروب(Sweeper) نے ادھر کا رخ تک نہیں کیا۔ جس کی وجہ سے غلاظت کے ڈھیر لگ چکے ہیں اور نالیوں کی صفائی بھی باقاعدگی سے نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے مکھیوں اور مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے اور اندیشہ ہے کہ کوئی وبا نہ پھوٹ پڑے۔ لہذا اس طرف توجہ فرماتے ہوئے صفائی کا انتظام کرائیں اور اس پریشان کن صورتحال سے ہمیں نجات دلائیں۔ ہم سب اہل محلہ آپ کے احسان مند ہوں گے۔

نیاز مندان
باشندگان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Close