ہم ہیں اسکے مالک .ہندوستان ہمارا
پاک وطن ہے قوم کا.جنّت سے بھی پیارا

یہ ہے ہماری ملکیت ،ہندوستان ہمارا
اس کی روحانیت سے روشن ہے جگ سارا

کتنا قدیم ، کتنا نعیم ،سب دنیا سے نیارا
کرتی ہے ذرخیز جسے گنگا و جمنا کی دھارا

اُوپر برفیلا پربت، پہرے دار ہمارا
نیچے ساحل پر بجتا ،ساگر کا نکّارا

اسکی کھانیں اگل رہی ہیں سونا ،ہیرا ،پارا
اسکی شان و شوکت کا دنیا میں جائکارا

آیا فرینگی دور سے ،ایسا منتر مارا
لوٹا دونوں ہاتھ سے ، پیارا وطن ہمارا

آج شہیدوں نے ہے تمہیں ،اہلِ وطن للکارا
توڑو غلامی کی زنجیریں ،برساؤ انگارا

ہندو -مسلم ،سکھ ہمارا ،بھائی بھائی پیارا
یہ ہے آزادی کا جھنڈا ،اسے سلام ہمارا