Present Indefinite Tense In Urdu

Tenses

ہم جب بھی کوئی بات کرتے ہیں تو وہ بات تین زمانوں میں ہو سکتی ہے یعنی Present یا Past یا Future میں۔اس طرح ہم خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ بات کس زمانے (Tense)میں کہی گئی ہے اور یہی طریقہ کسی Tense کی پہچان کا ہے۔

دنیا میں تین طرح کے زمانے ہوتے ہیں جنہیں ہم Present, Past اور Future کے نام سے جانتے ہیں۔اس کے بعد ہر ایک Tense کی مزید چار چار شاخیں یعنی(Types) ہوتی ہیں۔
Simple/ Indefinite Tense
Continuous Tense
Perfect Tense
Perfect Continuous Tense

جنہیں ہم آگے ایک ایک کر کے سمجھانے کی کوشش کریں گے۔

آئیے سب سے پہلے Present Tense کی پہلی فارم یعنی Present Indefinite Tense کو سمجھنے کی کوشش کریں.

Present Indefinite Tense

اردو میں اس Tense کی پہچان یہ ہے کہ اس کے جملوں کے آخر میں "تا ہے” "تی ہے” "تاہوں” "تے ہیں” "تی ہیں” وغیرہ آتا ہے۔

بنانے کا قاعدہ: present Indefinite Tense کا ترجمہ کرتے وقت Verb کی پہلی فارم استعمال ہوتی ہے۔ لیکن He, She ,It کے ساتھ Verb کی پہلی فارم کے ساتھ ‘es’ یا ‘s’ کا استعمال ہوتا ہے۔لیکن I , We , You, They یا Plural Noun کے Verb کے ساتھ ‘S’ یا ‘es’ نہیں لگایا جاتا۔

اردو سےانگلش میں ترجمہ کرتے وقت پہلے Subject اور پھر Verb کی پہلی فارم لگائی جاتی ہے۔

  • (Rule: Subject+Verb 1+s/es+object)

آئیے کچھ مثالیں دیکھتے ہیں۔

  • وہ پڑھتا ہے He Reads
  • وہ لکھتی ہے۔ She writes
  • ہم دوڑتے ہیں۔ we run
  • ساجد خط لکھتا ہے۔ Sajid writes letter
  • میں اسکول جاتا ہوں۔ I go to school
  • اطہر اور ساجد کتاب پڑھتے ہیں۔
  • Athar and sajid read book

Present Indefinite Tense Negative

  • بنانے کا قاعدہ: subject+ do not /does not+V1

منفی یعنی Negative جملوں میں He, she, It اور singular noun کے ساتھ ‘does not’ کا استعمال ہوتا ہے۔ ‘does’ استعمال ہونے کی صورت میں verb کے ساتھ ‘s / es’ کا اضافہ نہیں کیا جاتا۔اور I , we , you ,they یا Plural Noun کے ساتھ ‘do not’ استعمال کیا جاتا ہے۔
آئیے اس کی کچھ مثالیں دیکھتے ہیں۔

  • میں نہیں پڑھتا ہوں۔۔ I do not read
  • وہ نہیں جاتا ہے۔ He doesn’t go
  • ہم نہیں لکھتے۔۔ we do not write
  • وہ نہیں گاتی۔ she doesn’t sing
  • تم نہیں چلتے۔ you don’t walk

Present Indefinite Tense InTerrogative

  • بنانے کا قاعدہ: ?+Do / does+ sub+ V1

He ,she , it اور singular noun کے ساتھ ‘does کا استعمال ہوتا ہے اور i , we , you , they اور Plural Noun کے ساتھ ‘do’ کا استعمال ہوتا ہے جبکہ دونوں صورتوں میں verb کی پہلی فارم کا ہی استعمال ہوتا ہے اور جملے کے آخر میں سوالیہ نشان کا استعمال ضروری ہے

آئیے اس کی کچھ مثالیں دیکھتے ہیں

  • کیا میں خط نہیں لکھتا ہوں؟
  • ? Do I not write the letter
  • کیا ہم سکول نہیں جاتے؟
  • ? Do we not go to school
  • کیا وہ کتاب نہیں پڑھتا؟
  • ? Does he not read the book
  • کیا وہ چائے نہیں بناتی؟
  • ? Does she not make the tea
  • کیا ہم کرکٹ نہیں کھیلتے؟
  • ? Do we not play the cricket
Close