اسلام کے بنیادی عقائد کو الگ الگ بیان کرتے ہوئے ان پر مختصر نوٹ لکھیں۔

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتاسلام کے بنیادی عقائد کو الگ الگ بیان کرتے ہوئے ان پر مختصر نوٹ لکھیں۔
beingsajid Staff asked 12 مہینے ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 12 مہینے ago
جواب:لفظ ”آخرت“ کے معنی بعد میں ہونے والی چیز کے ہیں۔ اس کے مقابلے میں لفظ ”دنیا“ ہے، جس کے معنی قریب کی چیز کےہیں۔ عقیدہ آخرت کا اصطلاحی مفہوم یہ ہےکہ انسان مرنے کے بعد ہمیشہ کے لیے فنا نہیں ہو جاتا بلکہ اس کی روح باقی رہتی ہے اور ایک وقت ایسا آئے گا جب اللہ تعالیٰ اس کی روح کو جسم میں منتقل کرکے اسے دوبارہ زندہ کردے گا اور پھر انسان کو اس کے نیک و بد اعمال کا حقیقی بدلہ دیا جائے گا۔ نیک لوگوں کو ایک ایسی جگہ عنایت کی جائے گی جو اللہ تعالیٰ کی نعمتوں سے بھرپور ہوگی۔ اس کا نام جنت ہے اور برے لوگ ایک انتہائی اذیب ناک جگہ میں رہیں گے، جس کا نام جہنم ہے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
ترجمہ: بے شک نیک لوگ بہشت میں (ہوں گے)۔ اور بے شک گناہ گار دوزخ میں۔ (سورۃ الانفطار: ۱۳، ۱۴)

انسان کی دنیاوی زندگی اس کی آخرت کی زندگی کی پیش خیمہ ہے۔دنیا کی زندگی عارضی اور آخرت کی زندگی دائمی ہے۔ انسان کی تمام اعمال کو پورے پورے نتائج اس عارضی زندگی میں مرتب نہیں ہوتے۔بلکہ اس عارضی زندگی میں جن اعمال کا بیج بویا جاتا ہے ان کے حقیقی نتائج آخرت کی زندگی میں ظاہر ہوں گے۔ جس طرح دنیا کی ہر چیز علیحدہ علیحدہ اپنی ایک عمر رکھتی ہے جس کے ختم ہوتے ہی وہ چیز ختم ہو جائے گا اور ایک دوسرا نظام اس کی جگہ لے لے گا۔

جب دنیا کا یہ نظام درہم برہم ہوجائے گا اور ایک دوسرا نظام قائم ہوگا، تو انسان کے ایک نئی جسمانی زندگی ملے گی۔ اس روز ایک زبردست عدالت لگے گی جس میں انسان کے تمام اعمال کا حساب لیا جائے گا۔ اسے نیک اعمال کی جزاملے گی اور برے اعمال کی سزا۔