انبیاء کرام علیہم السلام کی خصوصیت بشریت کو قرآن کی روشنی میں بیان کریں۔

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتانبیاء کرام علیہم السلام کی خصوصیت بشریت کو قرآن کی روشنی میں بیان کریں۔
beingsajid Staff asked 12 مہینے ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 12 مہینے ago
جواب: اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی راہبری کے لیے ہمیشہ کسی انسان ہی کو پیغمبر بنا کر بھیجا۔ کسی جن یا فرشتے کو نہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
ترجمہ: اور جتنے رسول بھیجے ہم نے تجھ سے پہلے وہ سب مرد ہی تھے۔ (سورۃ یوسف: ۱۰۹)
انبیاء علہیم السلام اگرچہ انسان ہوتے ہیں مگر اللہ تعالیٰ نے ان کو ایسے اوصاف سے نوازا ہوتا ہے جو دوسروں میں نہیں ہوتے۔ بعض لوگوں کو یہ غلط فہمی تھی کہ انسان پیغمبر نہیں ہو سکتا۔پیغمبر تو کوئی فرشتہ ہونا چاہئے۔ اس کے جواب میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
ترجمہ: ان سے کہو (کہ) اگر زمین میں فرشتے اطمینان سے چل پھر رہے ہوتے، تو ہم ان کے لیے آسمان سے ضرور کوئی فرشتہ رسول بنا کر بھیجتا۔ (سورۃ الاسراء: ۹۵)