انبیاء کرام علیہم السلام کے امین ہونے کی خصوصیت کو قرآن کی روشنی میں بیان کریں۔

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتانبیاء کرام علیہم السلام کے امین ہونے کی خصوصیت کو قرآن کی روشنی میں بیان کریں۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
جواب رسالت ایک ایسی نعمت ہے جو محض اللہ تعالیٰ کا عطیہ ہے۔ کوئی شخص اپنی محنت و کاوش سے اسے حاصل نہیں کر سکتا۔ یہ کوئی ایسی چیز نہیں جو محض عبادت وریاضت سے حاصل ہو جائے۔ یہ تو اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔ جسے چاہےدےدے۔
ترجمہ: یہ تو اللہ کا فضل ہے جسے چاہتا ہے عطا کرتا ہے۔(سورۃ الجمعہ: ۴)
تاہم یہ منصب جن لوگوں کو عطا کیا گیا وہ تمام نیکی ،تقوی،ذہانت اور عزم و ہمت جیسی بلند صفات کے مالک تھے۔نبی اللہ تعالیٰ کی طرف سے دیے گئے احکامات من و عن انسانوں کو پہنچا کر اپنی امانت کا حق ادا کرتے ہیں۔