انٹرنیٹ یا ٹیلی ویژن پر دس جملے لکھیے۔

ادبی محفلCategory: اردو جنرل نالجانٹرنیٹ یا ٹیلی ویژن پر دس جملے لکھیے۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
beingsajid Staff replied 1 سال ago

انٹرنیٹ دنیا کا سب سے بڑا کمپیوٹر نیٹ ورک ہے۔
انٹرنیٹ سے دنیا میں کروڑوں افراد براہ راست آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔
اس نیٹ ورک کی مدد سے ہم کسی بھی ایسے شخص سے رابطہ کر سکتے ہیں جو ہماری طرح اس نظام سے جڑا ہوا ہو۔
انٹرنیٹ کی مدد سے ہمارا موبائل فون یا لیپ ٹاپ اب ایک پرنٹنگ پریس ، ٹیلی فون، ریڈیو، پوسٹ آفس، ٹیلی ویژن اور لائبریری بن چکا ہے۔
انٹرنیٹ نے ہمارے فاصلے دور کیے ہیں اب ہم ایک کلک پر ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ سکتے ہیں۔
انٹرنیٹ کا آج پانچواں دور یعنی فائیو جی چل رہا ہے جس کی تیز رفتار نے ہمارا وقت بچایا ہے۔
انٹرنیٹ سے ہمیں دنیا بھر کی خبریں موصول ہوتی ہے۔
انٹرنیٹ کا اور ایک دلچسپ حصہ سماجی میڈیا یعنی سوشل میڈیا ہے۔جس کی مدد سے ہم الگ الگ لوگوں کے ساتھ ملتے ہیں اور الگ الگ معلومات حاصل کرتے ہیں۔
انٹرنیٹ کی مدد سے ہم آن لائن کاروبار کر سکتے ہیں اور پیسہ بھی کما سکتے ہیں۔آج کرو نا کے دور میں اس کو ورک فرام ہوم کہتے ہیں۔