ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جوابات”اور اپنے آپ کو قتل مت کرو“ کا مفہوم تحریر کریں۔
beingsajid Staff asked 5 مہینے ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 5 مہینے ago
جواب: قرآن کی اس آیت میں اکل حلال کی تاکید (یعنی ناحق مال کھانے کی ممانعت) اور قتل ناحق کی ممانعت بیان کی گئی ہے۔ ہر انسان کی تین چیزیں بڑی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں، جان، مال اور آبرو۔ اسلام نے اپنے پیروکاروں کو ان تینوں چیزوں کی ضمانت دی ہے۔ چنانچہ جو لوگ اسلام قبول نہیں کرتے صرف اس کو اپنا سیاسی نظام سمجھ کر اس کے زیر سایہ ذمی ہو کر رہنا پسند کرتے ہیں۔ اسلام میں ان کو بھی تینوں حقوق حاصل ہو جاتے ہیں۔ اس آیت میں پہلی دو چیزوں کی تاکید کی گئی ہے اور جو اسلام لاچکے ہیں ان کو تو بالخصوص ان باتوں کا دھیان رکھنا چاہئے۔