ادبی محفلCategory: اردو جنرل نالجاپنے بڑے بھائی کے نام خط لکھیں جس میں انھیں اپنی تعلیمی حالت کے بارے میں بتا ئیں
beingsajid Staff asked 6 مہینے ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 6 مہینے ago
امتحانی مرکز
1 فروری 2023ء
پیارے بھائی جان!
اسلام علیکم۔
ابھی ابھی آپ کا خط ملا پڑھ کر بہت خوشی ہوئی۔ آپ نے میرے نو ماہی امتحان کے بارے میں دریافت فرمایا ہے آپ یہ سن کر خوش ہوں گے کہ میں نے ششماہی امتحان کی نسبت اس امتحان میں بہت اچھے نمبر لیے ہیں۔ ریاضی کے مضمون میں اپنی پوری جماعت میں اول رہی ہوں، انگریزی کے نمبر اسی فیصد ہیں، دوسرےمضامین میں بھی میرے نمبر ساٹھ فیصد سے کم نہیں۔ آپ اطمینان رکھیں میں سکول کا کام بڑی با قاعدگی سےکرتی ہوں۔ انشا اللہ سالانہ امتحان میں آپ کو ہر مضمون میں نمایاں درجہ حاصل کر کے دکھاؤں گی۔
آپ میرے لیے دعا کرتے رہا کریں۔
وسلام
آپ کی بہن
ا۔ب۔ج