ختمِ نبوت کو بیان کریں۔

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتختمِ نبوت کو بیان کریں۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
جواب:ختم نبوت کا مفہوم ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام سے نبوت کا جو سلسلہ شروع ہوا اور یکے بعد دیگرے کئی انبیاٰ کرام علیہم السلام آئے، کچھ کے پاس اپنی علیٰحدہ آسمانی کتابیں اور مستقل شریعتیں تھیں اور کچھ اپنے سے پہلے انبیاء کرام علیہم السلام کی کتابوں اور شریعتوں پر عمل پرا تھے۔ یہ سلسلہ حضرت محمد خاتم النبینﷺ پر آکر ختم ہوگیا۔ آپﷺ پر ایک جامع اور ہمیشہ رہنے والی کتاب نازل ہوئی اور آپﷺ کو ایک کامل شریعت دی گئی ۔ آپﷺآخری نبی ہیں۔ آپﷺ پردین کی تکمیل ہوئی اور آپﷺ کی شریعت نے پہلی تمام شریعتوں کو منسوخ کر دیا۔ آپﷺ کے بعد اب کسی قسم کا کوئی دوسرا نبی نہیں آئے گا۔