خواب تھا یا خیال تھا کیا تھا تشریح

ادبی محفلCategory: اشعار کی تشریحخواب تھا یا خیال تھا کیا تھا تشریح
ساجد asked 1 سال ago
خواب تھا یا خیال تھا کیا تھا
ہجر تھا یا وصال تھا کیا تھا
1 Answers
Sajid answered 1 سال ago
مصحفی کے بقول "درویشی اور شاعری شانہ بشانہ چلتی ہیں"، آل احمد سرور کے مطابق اعلیٰ شاعری ایک خاص مقام پر پہنچ کر صوفیانہ شاعری ہو جاتی ہے۔ مصحفی کا یہ شعر بھی عشق حقیقی کے تناظر میں دیکھے جانے کے قابل ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ ایسی کیفیات اور قلبی واردات سے گزرے ہیں جنہیں سمجھنے اور بیان کرنے میں وہ بے بس ہیں۔ وہ کیفیات خواب تھیں یا خیال تھیں یا اس سے ہٹ کر کچھ تھیں وہ نہیں جانتے، اور آیا کیا یہ کیفیات حقیقی بھی تھیں یا محض ان کا وہم تھا۔ وہ اس بارے میں بھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔