ادبی محفلCategory: خوابوں کی تعبیریںخواب میں آب یعنی پانی دیکھنا۔
beingsajid Staff asked 7 مہینے ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 7 مہینے ago
آب یعنی پانی: تمام چیزوں کی زندگی،  پانی سے ہے۔ فرمانِ حق تعالےٰ ہے: (ہم نے ہر ایک چیز کو پانی سے زندہ کیا ہے۔) حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب دیکھے کہ وہ سطح آب پر پانی کی طرح چلتا ہے جیسے  دریا اور نہر کا پانی۔ یہ اس کے پاک اعتقاد اور قوتِ ایمانی کی دلیل ہے۔ اور اگر صاف اور خوش گوار پانی بہت پیا ہے تو یہ دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز اور خوش عیش ہوگا اور اگر گندلا یا شور پانی پیا ہے تو اس کی تعبیر پہلے کے خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ دریا سے صاف اور اچھا پانی پیتا ہے تو دلیل ہے کہ تمام جہاں کا بادشاہ ہوگا اور بعض کہتے ہیں کہ اس آبِ دریا سے صاف اور اچھا پانی پیتا ہے تو دلیل ہے کہ تمام جہان کا بادشاہ ہوگا اور بعض کہتے ہیں کہ اس آب دریا کے پینے کے قدر پر بزرگی اور مال و نعمت حاصل کرے گا۔ اگر پانی مصفا اور صاف ہے اور اگر گندلا ہے تو اس کو رنج اور سختی اور خوف اور دہشت پہنچے گی۔