خواب میں اذان سننا۔

ادبی محفلCategory: خوابوں کی تعبیریںخواب میں اذان سننا۔
beingsajid Staff asked 12 مہینے ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 12 مہینے ago
اگر دیکھے کہ حج کے مہینوں میں اذان دی ہے تو یہ حج کرنے کی دلیل ہے، کبھی خواب میں اذان دینا جنگ کی تیاری اور نقل و حرکت کی چغلخوری کرنے پر دلالت کرتا ہے، اور کبھی یہ اذان چوری کرنے, منصب جلیل اور بلند مرتبہ پر فائز ہونے اور غیر شادی شدہ کے لئے بیوی ملنے پر دلیل ہوتی ہے۔ اور کبھی درست واقعات پر دلیل ہوتی ہے۔ اگر غیر قبلہ کی طرف یا غیر عربی میں اذان دی ہے یا اس کا چہرہ سیاہ ہوا ہے تو یہ جھوٹا ہونے اور چغلخور ہونے کی دلیل ہے، یا پھر اس شہر میں بدعات وغیرہ پر دلیل ہے، اور موزن داعی الی الخیر، ولال، بادشاہ کا قاصد یا اس کا دربان با نظر میں منادی ہے۔ اگر عورت خواب میں دیکھے کہ اس نے مسجد کے مینارہ پر اذان دی ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کے ہاتھ پر کوئی بہت بڑی بدعت ظاہر ہو گی