عقیدہ رسالت کے لفظی اور اصطلاحی معنی بیان کیجیے۔

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتعقیدہ رسالت کے لفظی اور اصطلاحی معنی بیان کیجیے۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
جواب: انسا ن کو ذات الہیٰ کی صحیح پہچان اس کے رسولوں کے ذریعے حاصل ہوتی ہے اس لیے اسلام کے سلسلہ عقائد میں توحید کے بعد رسالت کا درجہ ہے۔ رسول کے لغوی معنی ہیں پیغام دےکر بھیجا ہوا یعنی پیغام پہنچانے والا۔ دین کی اصطلاح میں رسول وہ شخص ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے انسانوں تک اپنا پیغام پہنچانے کے منتخب فرمایا ہو۔

رسالت ملنے سے پہلے بھی رسول کی زندگی اپنی قوم میں بہترین زندگی ہوتی ہے۔وہ پاکباز، نرم،خو، نیک طبیعت، سچا اور امنت دار ہوتا ہے تاکہ اللہ تعالیٰ کا پیغام سناتے وقت کوئی اس کو بے اعتباریا جھوٹا نہ کہہ سکے۔ اور وہ دعویٰ سے کہے:
ترجمہ: میں نے اس سے پہلے تمہارے درمیان کافی زندگی گزاری ہے۔ (سورۃ یونس: ۱۶)