لبرل (Liberal) کسے کہتے ہیں؟

ادبی محفللبرل (Liberal) کسے کہتے ہیں؟
beingsajid Staff asked 1 سال ago
beingsajid Staff replied 1 سال ago

مذہبی بنیادوں پر لبرل(Liberal) کا مطلب ایسا شخص ہے جو روایتوں کا اسیر نہ ہو بلکہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تجدید اور ترمیم کا حامی ہو، قدامت پسندی کے خلاف ہو۔

لبرل کی اصطلاح مختلف شعبوں کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ مذہب ، سیاست ، سماجیات اور معیشت وغیرہ لیکن اس کا مفہوم یکساں ہی ہے کہ لبرل کسی چیز کو اس کی بنیاد سے تبدیلی کا خواہاں نہیں ہوتا بلکہ بنیاد کو برقرار رکھتے ہوئے اصلاح پسند ہوتا ہے۔ اور کسی بھی عقیدے اور مذہب سے تعلق رکھتا ہو یا نہ رکھتا ہو دوسروں کے لیے بھی برداشت اور تحمل رکھتا ہے اور ان کے عقائد اور خیالات کا احترام کرتا ہے۔