ماں باپ کے حقوق بیان کریں۔

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتماں باپ کے حقوق بیان کریں۔
beingsajid Staff asked 9 مہینے ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 9 مہینے ago
رسول اللہ ﷺ کے ارشادات کے مطابق انسان کو ماں باپ کی حیثیت سے بہت سے حقوق حاصل ہوئے ہیں۔ اولاد کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اللہ تعالی کی نافرمانی کے سوا والدین کا ہر حکم بجا لائیں۔ ان سے رحمت و محبت اور نرمی کا رویہ اختیار کریں۔ان کی رائے کو اپنی رائے پر مقدم رکھیں اور ان کا ہر حکم بغیر حیل و حجت سر تسلیم خم مانیں۔ اور جب والدین بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان کے جذبات کا خاص خیال رکھتےہوئے ان سے نرمی اور محبت سے پیش آئیں تاکہ ان کو کسی قسم کا دکھ نہ پہنچے۔ بڑھاپے میں ان کی بھرپور خدمت کریں اور کسی قسم کی شکایت کا موقع نہ دیں اور ان کی وفات کے بعد ان کے لیے مغفرت کی دعا کریں ۔ قرآن کا حکم ہے:

”ان دونوں کو اف بھی نہ کہو اور ہن ہی انہیں جھڑکو اور ان سے نرمی سے بات کرو اور رحمت کے ساتھ عاجزی کے بازوان کے لیے جھکاؤ، کہو اے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسا کہ انہوں نے مجھے بچپن میں پایا(رحم کے ساتھ)“