نوری چھم کی تعریف

ادبی محفلنوری چھم کی تعریف
beingsajid Staff asked 1 سال ago
beingsajid Staff replied 1 سال ago

نوری چھم ریاست جموں کشمیر کے ایک خوبصورت ضلع پونچھ میں واقع ایک آبشار کا نام ہے۔ اس کا یہ نام مغل ملکہ نور جہاں کے نام پر رکھا گیا ہے۔
نوری چھم پیر کی گلی کے نیچے بہرام گلا کے پہاڑی گاؤں کے قریب واقع ہے۔ یہ راجوری سے تقریبا پینتالیس 45 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے مغل روڈ اسی کے ساتھ سے ہی گزرتی ہے۔
اس جگہ تعلق مغلوں کی تاریخ سے جڑا ہوا ہے۔ مقامی داستانوں کے مطابق بادشاہ جہانگیر کی بیوی جس کا نام “نورجہان” تھا ،کشمیر جاتے ہوئے اسی آبشار میں نہایا کرتی تھی۔ اسی وجہ سے اس کا نام نوری چھم ذڑ گیا جو آجکل ریاست کے دور دراز کے سیاحوں کے آنے کا مرکز بنا ہوا ہے۔