ڈیئسٹ (Deist) کسے کہتے ہیں؟

ادبی محفلڈیئسٹ (Deist) کسے کہتے ہیں؟
beingsajid Staff asked 1 سال ago
beingsajid Staff replied 1 سال ago

ڈیئسٹ(Deist) بھی خدا کے وجود کو تسلیم کرتا ہے لیکن مذہب کو نہیں مانتا۔ اس کے نزدیک مذاہب جھوٹے ہیں اور ان کا اصلی خدا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ڈیئسٹ کے مطابق خدا نے اس کائنات کو بنایا ہے اور اس میں ارتقاء کے فطری قوانین رکھ دیے ہیں۔ اس کے بعد کائنات اس کی مداخلت کے بغیر خودکار طریقے سے جاری و ساری ہے اور اب خدا اس میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرتا اور نہ ہی وہ اس کائنات کو چلا رہا ہے۔ اب اس کائنات کو وہ فطری قوانین چلا رہے ہیں جو تخلیق کے وقت اس میں رکھ دیے گئے تھے۔

اس کی مثال ایک گھڑی سے دی جا سکتی ہے جسے چابی دی گئی ہو اور وہ خودکار طریقے سے چلتی رہے بغیر کسی بیرونی مداخلت کے۔ ڈئیسٹ کائنات کو فطری قوانین کی روشنی میں پرکھتے ہیں اور خدا کو ماننے کے باوجود لادین قرار دیے جاتے ہیں۔