کن قرآنی واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ فرشتے جسمانی شکل بھی اختیار کرسکتے ہیں؟

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتکن قرآنی واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ فرشتے جسمانی شکل بھی اختیار کرسکتے ہیں؟
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
جواب: ترجمہ: ایسے پیغام رسواں(فرشتے) موجود ہیں جن کے دو دو تین تین اور چار چار بازو ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کی ساخت میں جیسا چاہے اضافہ کرتا ہے۔(سورۃ فاطر: ۱)
فرشتے نورانی مخلوق ہیں البتہ یہ حسب ضرورت مختلف جسمانی شکلیں اختیار کر سکتے ہیں۔ جیسا کہ قرآن مجید میں حضرت مریم علیہا السلام، حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت لوط علیہ السلام کے واقعات سےمعلوم ہوتا ہے کہ فرشتے مختلف انسانی شکلوں میں ظاہر ہوئے۔ حضرت جبرائیل علیہ السلام بعض اوقات حضور ﷺ کی مجلس میں انسانی شکل میں ظاہر ہوئے۔