آسمانی کتابوں پر مفصل تبصرہ کریں۔

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتآسمانی کتابوں پر مفصل تبصرہ کریں۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
جواب: پہلے بتایا جا چکا ہے کہ مسلمان ہونے کے لیے ضروری ہے کہ تمام رسولوں پر ایمان لایا جائے۔ رسولوں پر ایمان لانے کا مفہوم یہ ہےکہ انھیں اللہ تعالیٰ کا سچا پیغمبرمانا جائے اور ان کی تعلیمات کو برحق تسلیم کیا جائے۔ رسولوں پر نازل ہونے والی کتابیں، ربانی تعلیمات کا مجموعہ ہوتی ہیں۔ لہٰذا رسولوں پر ایمان لانے کے لیے لازم ہے کہ ان پر نازل ہونے والی کتابوں پر بھی ایمان لایا جائے۔ ایمان والوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

ترجمہ: اور وہ لوگ جو ایمان لاتے ہیں اس پر جو نازل ہوا تیری طرف، اور اس پر جو نازل ہوا تجھ سے پہلے۔
کل آسمانی کتابیں بہت سی ہیں جن میں سے چار بہت مشہور ہیں۔
تورات جو حضرت موسیٰ علیہ السلام پر نازل ہوئی۔
زبورجو حضرت داؤد علیہ السلام پر نازل ہوئی۔
انجیل جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر نازل ہوئی
قرآن مجیدجو حضرت محمد رسولﷺ پر نازل ہوا۔
ان کے علاوہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت آدم علیہ السلام اور دوسرے انبیاء کرام علیہم السلام کے صحیفے بھی تھے ان تمام کتابوں میں دین کی بنیادی باتیں مشترک تھی۔

جیسے اللہ تعالیٰ کی توحید، اس کی صفات کاملہ، اللہ تعالیٰ کی عبادت، رسالت پر ایمان،یوم آخرت پر ایمان اور اعمال کی جزا و سزا، مگر چونکہ ہر دورمیں وقت کے تقاضے مختلف ہوتے ہیں اس لیے شریعت کے تفصیلی قوانین ان کتابوں میں جداجدا تھے۔ بعد میں آنے والی کتابوں نے پہلی کے تفصیلی قوانین کو منسوخ کر دیا۔ اور اب صرف قرآن کے بتائے ہوئےقوانین پر عمل کرنا لازم ہے،پہلی کتابوں کے بتائے ہوئے قوانین پر نہیں۔ پہلی کتابوں پر ایمان لانے کا اب مطلب یہہے کہ وہ بھی سچی کتابیں تھیں اور ان کے بیان کردہ قوانین پر ان کے زمانے میں عمل کرنا ضروری تھا۔ مگر اب صرف قرآنی ہدایات ہی پر عمل کیا جائے گا۔