آپ ﷺ کے رحمۃ اللعالمین ہونے پر ایک نوٹ لکھیں۔

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتآپ ﷺ کے رحمۃ اللعالمین ہونے پر ایک نوٹ لکھیں۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
2 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
جواب: اللہ تعالیٰ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ واصحابہ وسلم کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا۔
ترجمہ: "ہم نے آپ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے"۔ (سورة الانبياء: ۱۰۷)
آپ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ واصحابہ وسلم نے دنیا کو اللہ تعالی کا پیغام پہنچا کر اس کے عذاب سے بچایا۔ ایک اللہ تعالیٰ کی عبادت اور اس سے محبت سکھائی۔ ایک ایسا نظام زندگی دیا جو انسانیت کو امن وسلامتی کی طرف لے جاتا ہے اور نوع انسان کے لیے سراسر رحمت ہے۔ اس طرح آپ صلی اللہ علیہ وعلی الہ واصحابہ وسلم تمام جہانوں کے لیے اللہ کی رحمت ثابت ہوئے۔ آپ صلی اللہ علیہ و علی آلہ واصحابہ و سلم خود بھی رحمت اور محبت کا پیکر ہیں۔ تمام عمر آپ مخلوق خدا سے لطف و کرم کے ساتھ پیش آتے رہے۔