اتفاق میں برکت ہے“ کے موضوع پر کہانی تحریر کیجیے۔

ادبی محفلCategory: اردو جنرل نالجاتفاق میں برکت ہے“ کے موضوع پر کہانی تحریر کیجیے۔
beingsajid Staff asked 12 مہینے ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 12 مہینے ago
ایک کسان کے چار بیٹے تھے ۔ وہ ہر وقت آپس میں لڑتے رہتے تھے ۔ کسان اپنے بیٹوں کی نا اتفاقی دیکھ کر دل ہی دل میں کڑھتارہتا تھا۔ اس نے انہیں کئی بار سمجھایا لیکن ان پر بال برابر بھی اثر نہ ہوا۔ ایک دن اسے ایک ترکیب سوجھی۔ اس نے بیٹوں کو اپنے پاس بلایا اور کہا: ”وہ سامنے لکڑیاں بکھری ہوئی ہیں انہیں اٹھالا ؤ جب سب بیٹے لکڑیاں لے آئے تو اُس نے ان سے کہا انہیں ایک گٹھے کی صورت میں باندھ دو ۔ پھر ان سے کہا اس گٹھے کو توڑو۔سب نے گٹھا باری باری توڑنے کی کوشش کی لیکن کسی سے بھی نہ ٹوٹا۔اب کسان نے انہیں کہا، ” اس گٹھے کی رسی کھول کر لکڑیاں الگ الگ کردو اور انہیں تو ڑ دو۔کسان کے بیٹوں نے پل بھر میں ایک ایک کر کے بہت سی لکڑیاں تو ڑ دیں۔اس پر کسان نے انہیں سمجھاتے ہوئے کہا، اگر اس گٹھے کی طرح ایک ہو کررہوگے تو تم مضبوط ہو گے اورتمہیں کوئی بھی نقصان نہیں پہنچا سکے گا ۔ بیٹوں نے باپ کی باتوں پر عمل کیا۔ اس کے بعد وہ کبھی نہ لڑے کیونکہ ان کی سمجھ میں بات آگئی تھی کہ لڑائی جھگڑے اور نا اتفاقی میں نقصان ہے۔
اخلاقی سبق : اتفاق میں برکت ہے۔