احادیث کی روشنی میں حصول علم کی اہمیت پر نوٹ لکھیں۔

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتاحادیث کی روشنی میں حصول علم کی اہمیت پر نوٹ لکھیں۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
beingsajid Staff replied 1 سال ago

جواب:حصول علم حدیث کی روشنی میں:
حضوراطہرﷺ نے اپنے صحابہ کو علم کے حصول کی ترغیب دیتے ہوئے ارشاد فرمایا:
ترجمہ: جو کوئی علم حاصل کرنے کی خاطر راستہ چلتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لیےجنت کا راستہ آسان فرمادیتے ہیں۔ اور دوسری حدیث میں آپ نے ارشاد فرمایا:
ترجمہ: علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔
کیونکہ علم کے حصول ہی سے انسان جائز و ناجائز کی پہچان کر سکتا ہے اور حلال و حرام کو جان سکتا ہے۔

بدر کے قیدی کا فدیہ:

بدر میں قیدی ہونے والے کافر جو فدیہ نہیں دے سکتے تھے مگر پڑھنا لکھنا جانتے تھے ان کے ذمہ یہ کام لگایا گیا کہ دس مسلمان بچوں کو پڑھنا لکھنا سکھا کر اپنے لیے آزاد حاصل کر لو۔ اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ علم کی کتنی اہمیت ہے۔

طالب علم کے لیے شہادت کا مرتبہ:

حضوراکرمﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ اگر کوئی شخص گھر سے علم حاصل کرنے کے لیے نکلتا ہے تو وہ اللہ کی راہ میں نکلتا ہے اور اگر اسے اس راستے میں موت آجائے تو وہ شہید کا رتبہ حاصل کر لیتا ہے۔