اخوت اسلامی کیا ہے؟

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتاخوت اسلامی کیا ہے؟
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
جواب: رسول اکرم صلی اللہ علیہ و علی آلہ واصحابہ و سلم کی تشریف آوری سے پہلے عرب معاشرے میں فتنہ و فساد اور جنگ و جدال روز مرہ کا معمول تھا۔ ذرا ذرا سی بات پر آپس میں لڑ پڑتے تھے۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر قبیلوں میں لڑائیاں چھڑ جاتی تھیں اور پھر سالہا سال تک جاری رہتی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ واصحابہ و سلم نے اپنے کردار اور انقلابی تعلیم سے ان کا مزاج بدل دیا۔ دشمن دوست ہو گئے اور خون کے پیاسے بھائی بن گئے۔ اس نعمت کے بارے میں اللہ تعالٰی نے فرمایا ہے:

ترجمہ:۔ اور تم جو اللہ کا انعام ہے اس کو یاد کرو۔ جب کہ تم دشمن تھے تو اللہ تعالیٰ نے تمھارے قلوب میں الفت ڈال دی۔ سو تم اس کے انعام سے آپس میں بھائی ہو گئے۔ (سورۃ آل عمران: ۱۰۳)
محبت کا یہ جذبہ جو رحمت عالم صلی اللہ علیہ و علی الہ واصحابہ وسلم کی صحبت میں پید اہوا کسی اور طریقے سے نہیں پیدا کیا جا سکتا تھا۔ نہ وعظ و نصیحت سے اور نہ مال دولت سے۔ ارشاد باری ہے:
ترجمہ: اور ان کے قلوب میں اُلفت پیدا کر دی اور اگر آپ دنیا بھر کا مال خرچ کرتے تب بھی ان کے قلوب میں الفت پیدا نہ کر سکتے لیکن اللہ ہی نے ان میں باہم محبت پیدا کر دی۔ بے شک وہ زبردست اور حکمت والا ہے"۔ ( سورة الانقال: ۶۳)