ارکانِ اسلام سے کیا مراد ہے؟

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتارکانِ اسلام سے کیا مراد ہے؟
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
جواب: ارکان رکن کی جمع ہے جس کے معنی ”ستون“ ہیں۔ رکن ایسی چیز کی کہتے ہیں جس پر کسی عمارت کے قائم رہنے کا دار و مدار ہو۔ یہاں ارکان اسلام سے مراد دین کے وہ بنیادی اصول و اعمال ہیں جن پر اسلام کی پوری عمارت قائم ہے نبی اکرم ﷺ کا ارشاد گرامی ہے:
ترجمہ: اسلام کی عمارت پانچ ستونوں پر اٹھائی گئی ہے۔ اس بات کی شہادت کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ حضرت محمد ﷺ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں اور نماز قائم کرنا اور زکوۃ دینا اور حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا۔