تکبر کے متعلق لکھیں۔

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتتکبر کے متعلق لکھیں۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
beingsajid Staff answered 1 سال ago
تکبر کے معنی خود کو بڑا اور برتر سمجھنے اور ظاہر کرنے کے ہیں۔ قرآن مجید کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ مخلوقات میں سب سے پہلے شیطان نے تکبر کیا اور کہا کہ میں آدم علیہ اسلام سے افضل ہوں۔ اس لیے ان کو سجدہ نہیں کروں گا۔ اللہ تعالیٰ نے اس کے جواب میں فرمایا :
ترجمہ : تواتر یہاں سے۔ تو اس لائق نہیں کہ تکبر کرے یہاں۔ پیس باہر نکل تو ذلیل ہے۔(سورۃ الاعراف:۱۳)

وہ دن اور آج کا دن ، غرور کا سر ہمیشہ نیچا ہوتا چلا آیا ہے اور فرمان الہی کے مطابق، آخرت میں بھی متکبر انسانوں کا ٹھکانا جہنم ہوگا۔
ترجمہ : کیا نہیں دوزخ میں ٹھکانہ غرور کرنے والوں کا۔(سورة الزمر :۶۰)

تکبر کی مذمت فرماتے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ و علی آلہ واصحابہ وسلّم نے ارشاد فرمایا۔ " جس کے دل میں رائی برابر بھی غرور اور تکبر ہو گا اور وہ انسان جنت میں داخل نہیں ہو گا"۔ مغرور و متکبر انسان دوسروں کو حقیر سمجھ کر ظلم و زیادتی کرتا ہے اور گناہوں پر بے باک ہو جاتا ہے اور یہ خیال کرتا ہے کہ مجھے میرے گناہوں کی سزا کون دے سکتا ہے۔ اس لیے وہ مروت، اخوت، ایثاراور اس قسم کی بھی بھلائیوں سے محروم ہو جاتا ہے۔