تھیسٹ (Theist) کسے کہتے ہیں؟

ادبی محفلتھیسٹ (Theist) کسے کہتے ہیں؟
beingsajid Staff asked 1 سال ago
beingsajid Staff replied 1 سال ago

تھیسٹ(Theist) ایسے شخص کو کہا جاتا ہے جو بہت سے خداؤں یا کم از کم کسی ایک خدا کو مانتا ہو۔ تھیسٹ یہ سمجھتا ہے کہ اس کائنات کو کسی نے تخلیق کیا ہے۔ وہ کائنات میں خدائی عمل دخل کا قائل ہوتا ہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ خدا اس نظامِ کائنات کو چلا رہا ہے۔

تھیسٹ کے لیے مذہبی ہونا ضروری نہیں ہے۔ وہ مذہبی بھی ہو سکتا ہے اور غیر مذہبی بھی۔ ممکن ہے کہ وہ کسی مذہب کے عقائد کو تسلیم کرے اور ان پر عمل پیرا ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ مذہب کو جھوٹا اور فضول تصوّر کر کے ترک کردے یا کسی نئے مذہب کی بنیاد رکھ دے۔ تھیسٹ کا خدا مذہبی خدا ہوتا ہے یا اس سے مشابہ ہوتا ہے۔