جھیل ڈل کی تعریف

ادبی محفلجھیل ڈل کی تعریف
beingsajid Staff asked 1 سال ago
beingsajid Staff replied 1 سال ago

وادی کشمیر کی ایک جھیل سری نگر کا شہر اسی کے کنارے آباد ہے۔ دنیا کی چند ممتاز سیرگاہوں میں شمار ہوتی ہے۔ چونکہ دریائے جہلم اس کے بیچ سے ہو کر نکلتا ہے اس لیے اس کا پانی شریں ہے۔
سرینگر شہر کے بیچ 25 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلی اس جھیل میں دلہن کی طرح سجائی گئی ہاؤس بوٹس اور شکارے اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔
ڈل جھیل کو دنیا بھر میں اس خطے کی پہچان سمجھا جاتا ہے اور یہ عالمی شہرت یافتہ جھیل موسمِ گرما میں سیاحوں اور مقامی لوگوں کی چہل پہل سے کِھل اٹھتی تھی مگر اب ایک ماہ ہونے کو آیا ہے جھیل پر طاری خوفناک سناٹا ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا، ایسے میں دلکش جھیل ڈل بھی اداس معلوم ہوتی ہے۔