جہاد کی اہمیت بیان کریں۔

ادبی محفلCategory: اسلامی نامجہاد کی اہمیت بیان کریں۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
”جہاد“ کا لفظ خاص طور پر اس جنگ کے لیے استعمال کیا گیا ہے جو تمام دنیاوی اغراض سے پاک ہو کر محض اللہ کی رضا کے لیے اسلام کے دشمنوں سے کی جائے۔ شریعت میں اس جہاد کو فرض کفایہ کہتے ہیں یعنی یہ ایسا فرض ہے جو تمام مسلمانوں پر عائد ہوتا ہے لیکن ایک جماعت اس کو ادا کرے تو باقی لوگوں پر سے اس کو ادا کرنے کی ذمہ داری ساقط ہو جاتی ہے۔ البتہ اگر کسی اسلامی ملک پر دشمنوں کا حملہ ہو تو اس صورت میں جہاد اس ملک کے تمام باشندوں پر ”نماز“ اور ”روزہ“ کی طرح فرض عین ہو جاتا ہے۔