حدیث کی روشنی میں شکر کی اہمیت بیان کریں۔

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتحدیث کی روشنی میں شکر کی اہمیت بیان کریں۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
جب بندے کا دل جذبہ تشکر و احسان شناسی سے لبریز ہو تو زبان سے رب العالمین کی حمد و ستائش کے کلمات بے اختیارادا ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ رسول اللہﷺ نے صحابہ کرامؓ کی باقاعدہ تربیت فرمائی اور انہیں ہر نعمت سے مستفید ہونے کے بعد الحمد اللہ کہنا سکھایا حضرت عبداللہ ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسولؐ اللہ نے فرمایا کہ:
”کسی بندے نے اللہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا اے اللہ! تیرے لیے ایسی حمد ہے جو تیرے چہرے کی بزرگی اور تیری عظیم سلطنت کے شایان شان ہو تو، فرشتے اس سے اتنے متحیر ہوئے اور فیصلہ نہ کر سکے کہ اس کا احاطہ کیسے کریں۔ چنانچہ وہ بارگاہ ایزدی میں حاضر ہوئے اور عرض کی بارالٰہ! تیرے فلاں بندے نے ایسی بات کہی جس کا احاطہ کرنا ہماری طاقت سے باہرہے۔یہ جانتے ہوئے بھی کہ بندے نے کیا کہا تھا اللہ تعالیٰ نے فرشتوں سے سوال کیا؟ میرے بندے نے کیا کہا تھا؟ فرشتے عرض پرداز ہوئے، اس نے کہا:”اے اللہ! تیرے لیے تیری تعریف ہے جو تیرے چہرے کی بزرگی اور تیری عظیم سلطنت کے شایان شان ہو، اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو حکم دیا کہ ایسا ہی لکھ دو جیسا اس بندے نے کہا کل قیامت کے دن جب وہ مجھ سے ملے گا تو میں خود اس کو اس کا اجردونگا۔“