خواب میں آتش(آگ) دیکھنا۔

ادبی محفلCategory: خوابوں کی تعبیریںخواب میں آتش(آگ) دیکھنا۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں آگ بغیر دہوئیں کے دیکھے تو دلیل ہے کہ بادشاہی کے قریب ہوگا۔ اور بستہ کام پورے ہوں گے اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے آگ میں گرا کر جلادیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اس پر ظلم کرے گا۔ لیکن جلدی خلاصی پائے گا اور بشارت اور نیکی پائے گا۔ چنانچہ فرمان حق تعالیٰ ہے: (ہم نے حکم دیا کہ اے آگ سرد ہو جا اور ابراہیمؑ پر سلامتی ہوجا۔)اگر خواب میں دیکھے کہ آگ نے اس کو جلایا نہیں ہے تو دلیل ہے کہ کراہت کے ساتھ سفر کرے گا اور اگر آگ کو بھڑکتا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ تپ سے بیمار ہوگا اور اگر دیکھے کہ آگ نے اس کا جسم جلا دیا ہے،دلیل ہےک ہ جلن کے مطابق اس کو رنج و نقصان پہنچے گا اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کے گھر میں آگ پڑی ہے اور اس کے سارے جسم کو جلا دیا اور بھڑکتی ہے اور اس کے دل میں اس سے خوف اور ہشت نہیں آئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو محنت اور مصیبت کے سبب بیماری اور صعف آئے گا۔ جیسے سردی، طاعون، آبلہ اور سرخہ وغیرہ اور اگر دیکھے کہ آگ کو پکڑ لیا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر بادشاہ سے مال حرام ملے گا۔ اگر دیکھے کہ آگ دھوئیں دار ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مالِ حرام محنت اور رنج سے ملے گا اور بہت سا جھگڑا دیکھے گا۔اگر دیکھے کہ اس کو آگ سے گرمی اور تپش پہنچی ہے تو دلیل ہے کہ کوئی شخص اسکی غیبت کرتا ہے۔ اگر آگ کو دھوئیں کے ساتھ دیکھے تواس امر کی دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے ڈر اور خوف ہوگا۔ اور اگر آگ کو بازار میں دیکھے تو یہ بازار والوں کی بے دینی کی دلیل ہےکہ بازار والے تجارت میں انصاف نہیں کرتے ہیں اور خریدی ہوئی چیزوں میں جھوٹ بولتے ہیں اور اگر کسی ملک میں آگ لگی ہوئی دیکھے تو دلیل ہے کہ وہاں کے لوگ بادشاہ کے ساتھ لڑتےہیں اور اس سے رعایا پر ظلم ہوتا ہے۔