خواب میں آسمان دیکھنا۔

ادبی محفلCategory: خوابوں کی تعبیریںخواب میں آسمان دیکھنا۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی شخص خواب میں اپنے آپ کو پہلے آسمان پر دیکھے تودلیل ہے کہ اس کی موت نزدیک آئی ہے اور اگر دوسرے آسمان پر دیکھے تو دلیل ہے کہ علم و دانش حاصل کرے گا اور اگر تیسرے آسمان پر دیکھے تو دلیل ہےکہ دنیا میں عزت اور اقبال پائے گا اور اگر چوتھے آسمان پر اپنے آپ کو دیکھے تودلیل ہے کہ بادشاہ کا دوست اور متقرب ہوگا۔ اور اگر اپنے آپ کو پانچویں آسمان پر دیکھے تو دلیل ہے کہ ہیبت اور ترس اور خوف پائے گا ساگر اپنے آپ کو چھٹے آسمان پر دیکھے تو دلیل ہے کہ بخت اور دولت اور نیکی پائے گا۔ اور اگر اپنے آپ کو پہلے آسمان پر دیکھے اور دروازہ بند پائے تو دلیل ہے کہ اس کے کام کسی بزرگ مرد کی وجہ ست بستہ ہوج ائیں گے اور اگر دیکھے کہ آسمان پر نگاہ نہیں کر سکتا ہے اور سر نیچے ڈالا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ بزرگ مرد کے دیدار سے علیحدہ ہوگا۔ اگر دیکھے کہ فرشتے آسمان سے اتر کر اس کے پاس سے گزرتے ہیں تو دلیل ہے کہ اس پر علم و حکمت کے دروازے کھل جائیں گے۔