خواب میں آٹا دیکھنا۔

ادبی محفلCategory: خوابوں کی تعبیریںخواب میں آٹا دیکھنا۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
  آٹا خواب میں دیکھنا مال اور نعمت حلال کی دلیل ہے جو بغیر رنچ کے حاصل ہوگا۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ آٹا برف کی مانند ہو اسے آتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اسی قدر خواب دیکھنے والے کو مال اور نعمت حلال ہوگی جہاں سے کہ امید نہیں ہے۔حضرت ابن سیرینؒ نے فرمایا ہے کہ آٹا کی تعبیر دین ہے اور آٹا تعبیر کی تعبیر مال و دولت ہے۔ جو تجارت سے حاصل ہوگی اور بہت فائدہ ہوگا۔ اور باجرے کا آٹا تھوڑے مال کی دلیل ہے۔حضرت جابر مغربیؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اپنے آپ کو آٹا بیچتےہوئے دیکھنا اپنے دین کو دنیا کے بدلے فروخت کرنے کی دلیل ہے۔