خواب میں آگ کا شعلہ دیکھنا۔

ادبی محفلCategory: خوابوں کی تعبیریںخواب میں آگ کا شعلہ دیکھنا۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
حضرت ابن سیرینؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شرارہ دیکھنا بری بات ہے جو اسے پہنچے گی۔اگر آگ کے شرارے اس پر بے قیاس پڑیں تو دلیل ہے کہ محنت اور بلائے سخت میں گرفتار ہوگا۔حضرت کرمانیؒ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ شہریا کوچہ میں آگ کے شرارے گرتے ہیں تو دلیل ہے کہ اس جگہ جنگ اور فتنہ اٹھ گا اور اگر آگ کے شرارے بہت بڑے بڑے دیکھے تو دلیل ہے کہ عذاب خدا تعالیٰ اس کو یا اس موضع کو پہنچے گا۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے(گویا آگ کے شرارے پھینکتی ہے، محل کے برابر، گویا کہ وہ زرو اونٹ ہے)اگر دیکھے کہ آگ کے شرارے لوگوں میں گرتے ہیں تو دلیل ہے کہ اس جگہ جنگ اور جھگڑا ہوگا۔ آگ ڈالنااور آگ سے پھسلنا بہت گالیاں دینا ہوتا ہے۔ حضرت جابر مغربیؒ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ ہاتھ میں آگ کا ٹکڑا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہی کام میں مشغول ہوگا اور اگر آگ کے ہاتھ دھواں دیکھے تو کام میں خوف کی دلیل ہے۔اگر خواب میں دیکھے کہ آگ اس کے ہاتھ میں سرد ہوگئی ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کی خدمت میں مال حرام حاصل کرے گا اور اگردیکھے کہ اس آگ میں سے ایک ٹکڑا اور لوگوں کو دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے فعل سے لوگوں کو رنج اور نقصان ہوگا اور لوگ اس کے دشمن ہو جائیں گے اور آگپر کھانے کی چیزیں پکاتے اور کھائے تو دلیل ہے کہ لوگوں سے اچھی اچھی باتیں سنے گا۔