خواب میں ابرو دیکھنا۔

ادبی محفلCategory: خوابوں کی تعبیریںخواب میں ابرو دیکھنا۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
حضرت ابن سیرینؒ نے فرمایا ہے کہ ابروکا خواب میں دیکھنا دین ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے ابرو پورے بے نقصان ہیں تو دلیل ہے کہ اس کی زینت پوری اور کامل ہےاور اگر دیکھے کہ اس کے ابر و گرگئے ہیں تو اس کی تاویل پہلے کے خلاف ہے۔حضرت کرمانیؒ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ ابرو نہیں ہیں یا ان کے بال گر گئے ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ ایک چیز کا ارادہ کرے گا جس سے اس کے دین میں بدنامی اور فساد ہوگا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو دلیل ہےکہ کسی چیز کا قصد کرے گا جس سے نیک نامی اور دین کی اصلاح ہوگی۔ اگر دیکھے کہ اس کے ابرو سفید ہو گئے یہں تو دلیل ہے کہ اس کا علم اور تحمل زیادہ ہوگا لیکن مال کا نقصان ہوگا۔