خواب میں امام دیکھنا۔

ادبی محفلCategory: خوابوں کی تعبیریںخواب میں امام دیکھنا۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
خواب میں امام کبھی خوف پر دلیل ہوتا ہے، اور کبھی بلند مقامی، سرداری، مقدم ہونے اور امر بالمعروف(نیکی کا حکم دینے)اور نہی عن المنکر(برائی سے منع کرنے کی دلیل ہوتا ہے۔ اور بھی خواب میں امام کی زیارت در بان، والد، والدہ اور استاد کی دلیل ہوتا ہے۔خواب میں اگر امام بنا ہو اور لوگوں کو ایسے کامل وضو کے ساتھ برخ قبلہ نماز پڑھائی ہو جس میں کمی بیشی نہ کی ہو، تو اگر وہ حاکم یا والی بننے کا اہل ہے اور لوگوں کو نفع پہنچانے کی کوشش کر سکتا ہے تو اس کو امامت کا مقام حاصل ہوگا، اور یا پھر وہ کسی جماعت کا کفیل اور ضامن بنے گا یا ایسے لوگوں میں شریک ہوگا جن سے وہ خیر کی امید رکھتا ہے، اگر اس نے غیر قبلہ کی طرف لوگوں کو نماز پڑھائی تو وہ اپنے صاحبوں سے خیانت کرے گا اور کوئی بدعت ایجاد کرے گا۔ یا کوئی ممنوع کام کا ارتکاب کرے گا۔