خواب میں انجیل دیکھنا۔

ادبی محفلCategory: خوابوں کی تعبیریںخواب میں انجیل دیکھنا۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
جو مسلمان خواب میں اپنے پاس کتاب انجیل دیکھے تو وہ عابد زاہد بنے گا اور اپنی زندگی میں سیر وتفریح مجاہدات و ریاضات اورگوشہ نشینی کو اختیار کرے گا۔ اور اگر خواب دیکھنے والا بادشاہ ہو تو اپنے دشمن پر غالب آئے گا۔ اور کبھی یہ خواب(انجیل دیکھنا)جھوٹ، بہتان(الزام جھوٹا اور پاکدامن عورت پر بدکاری کی تہمت لگانے کی دلیل اور علامت ہوتا ہے۔ اور اگر وہ محکوم ہو تو مقدمہ میں غالب آنے کی علامت ہے، اور اگر وہ گواہ ہو تو جھوٹی گواہی دے گا یا لائینی(فضول)کلام کرے گا، اگر مریض ہو تو اپنے مرض سے سلامتی پائے گا، اور انجیل کا دیکھنا بسا اوقات علم ہندسہ(انجینئرنگ)یا علماء سے کلام نقل کرنے کی دلیل ہوتا ہے۔ اور کبھی خواب میں انجیل کا دیکھنا تصویر بنانے والوں اور گانا گانے والوں پر دلیل ہوتا ہے۔