خواب میں بادل دیکھنا۔

ادبی محفلCategory: خوابوں کی تعبیریںخواب میں بادل دیکھنا۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
حضرت دنیالؑ نے فرمایا ہے کہ بادل خواب میں دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ اول ابر سفید، دوم ابرسیاہ، سوم ابزرد، چہارم ابرسرخ، پنجم ابربرسنے والا، ششم ابرنا برسنے والا، اور ہر ایک کی تعبیر خاص ہے۔ اگر کوئی خواب میں اپنے آپ کو ابر سفید برسنے والے کے نیچے دیکھے تو دلیل ہے کہ خدا تعالیٰ اس کو علم و حکمت عنایت فرمائے گا اور لوگوں کو اس کے علم و حکمت سے فائدہ ہوگا۔اور اگر دیکھے کہ ابرزود کے نیچے ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہوگا اور بعض تعبیر بیان کرنے والے کہتے ہیں کہ عورت پائے گا جس سے رنج و غم اٹھائے گا۔اور اگر اپنے آپ کو سرخ بادل کے نیچے دیکھے تو محنت اور بلا اور گرفتاری کی دلیل ہے۔ کیونکہ خدا تعالیٰ نے جس قوم پر عذاب بھیجا ہے۔ پہلے اس پر سرخ ابرظاہر ہوا ہے۔حضرت جعفرصادقؑ نے فرمایا ہے کہ بادل خواب میں دیکھنا نو وجہ پر ہے۔ اول حکمت، دوم ریاست، سوم بادشاہی، چہارم رحمت، پنجم پرہیزگاری، ششم عذاب، ہفتم قحط، ہشتم بلا، نہم فتنہ۔