خواب میں حضرت اسحاق کو دیکھنا۔

ادبی محفلCategory: خوابوں کی تعبیریںخواب میں حضرت اسحاق کو دیکھنا۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
حضرت اسحاق علیہ السلام کی خواب میں زیارت غم وفکر اور تکلیف کی دلیل ہے، البتہ اگر اس کا کوئی نافرمان لڑکا ہو تو وہ فرمانبردار ہوگا، اور کبھی ان کی زیارت خوشخبری اور خوف سے امن پانے پر دلیل ہوتی ہے، اور بعض کہتے ہیں کہ جو شخص خواب میں حضرت اسحاق علیہ السلام کو دیکھے تو اسے اس کے کسی عزیز یا رشتہ دار کی طرف سے کوئی تکلیف اور سختی پہنچے گی لیکن پھر اللہ تعالی اسکو دور فرما دیں گے، اور اسکوعزت اور مرتبہ عطا فرمائیں گے، اور اس کی نسل سے بہت زیادہ بادشاہ اور نیک امراء پیدا ہوں گے، یہ اس وقت ہے جب کہ وہ حضرت اسحاق علیہ السلام کو اچھی اور خوبصورت حالت میں دیکھے۔ اگر ان کو بدلی ہوئی حالت میں دیکھے تو اس کی بینائی ختم ہوگی، اور بعض اوقات حضرت اسحاق علیہ السلام کی زیارت تنگی سے کشادگی کی طرف، پریشانی سے خوشحالی کی طرف،معصیت (نافرمانی) سے اطاعت (فرمانبرداری) کی طرف نکلنے پر دلیل ہوتی ہے اور جو شخص یہ دیکھے اس کی صورت اسحاق علیہ السلام کی صورت کی طرح ہوگئی ہے اور اس نے ان کا لباس پہنا ہے تو وہ موت کے کنارہ پر پہنچے گا لیکن پھر نجات پائے گا۔