خواب میں ناک سے پانی کا نکلتے دیکھنا۔

ادبی محفلCategory: خوابوں کی تعبیریںخواب میں ناک سے پانی کا نکلتے دیکھنا۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ ناک سے پانی کا خواب میں نکلتے دیکھنا فرزند کی دلیل ہے اور صرف آبِ بینی کا دیکھنا بھی فرزند کی دلیل ہے اور اگر ناک سے سِر کہ نکلتے دیکھے تو بھی فرزند کی دلیل ہے۔ حضرت کرمانیؒ نے فرمایا ہے کہ اگر ناک سے پانی نکلتا دیکھے تو قرض کے اترنے اور رنج و غم سے نجات پانے کی دلیل ہے اور اگر بیمار ہے تو شفا پائے گا۔حضرت ابن سیرینؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آبِ بینی فرزند کی دلیل ہے۔ اگر جسم پر پڑے تولڑکا ہوگا اور اگر زمین پر پڑے تو لڑکی ہوگی اور اگر عورت پر پڑے تو حاملہ ہوگی لیکن فرزند ضائع ہوگا اور اگردیکھے کہ عورت نے اس پر آبِ بینی گرایا ہے تو لڑکا ہوگا اور اگر دیکھے کہ آبِ بینی ہمسایہ کے گھر گرایا ہےتو ہمسایہ کی عورت خیانت کرے گی اور اگر دیکھے کہ اپنا آبِ بینی کسی مرد کے بستر پر ڈالا ہے تو بھی یہی تاویل خیانت ہے۔