خواب میں چکی دیکھنا۔

ادبی محفلCategory: خوابوں کی تعبیریںخواب میں چکی دیکھنا۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
حضرت دانیالؑ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پن چکی پر غلہ پسواتا ہے تو اس کی دلیل یہ ہے کہ پن چکی کے مالک سے اس کو بہت سا فائدہ پہنچے گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ پن چکی کا پتھر ٹوٹ کر بے کار ہو گیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ پن چکی کا مالک مرے گا اور اگر دیکھے کہ پن چکی کے پتھر کو شگاف آگیا ہے تو اس میں خلل ظاہر ہوا ہے، تو اس امر کی دلیل ہے کہ پن چکی کے مالک کی عیش میں خلل واقع ہوگا اور اگر دیکھےکہ پن چکی کے پتھر کو کسی نے چرالیا ہے تو دلیل ہے کہ پن چکی والے کو نقصان ہوگا۔